مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز سے متعلق فنی اور سیاسی سطح پر مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ بحری آمدورفت کے تحفظ اور آزادی کو بین الاقوامی قانون کے مطابق یقینی بنایا جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق عمان کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے بتایا کہ مسقط میں ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں بحری جہازرانی کے موضوع پر مذاکرات ہوئے، جن کا مقصد سمندری آمدورفت کے تحفظ اور آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانا تھا۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بین الاقوامی قانون کے دائرہ کار میں باہمی مفاہمت تک پہنچنے کے لیے فنی اور سیاسی سطح پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ